• news

عمران نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے‘ معیشت تباہ کرنے پر معافی مانگیں :مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  جن کا  وزیراعظم کابینہ کا اجلاس معیشت اور عوام کو روزگار دینے کے لئے نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے بلاتا ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے،عمران صاحب اس نواز شریف کاشکریہ ادا کریں جس کے منصوبوں پہ دو سال سے تختیاں لگا رہے ہیں ، اس نواز شریف سے معافی مانگیں جس کی 5.8 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہ کر دیا ، اس نواز شریف سے معافی مانگیں جس نے مہنگائی کی شرح کو  3فیصد کیا اور آپ نے 13 فیصد کر دیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم کے بیان پہ ردِ عمل  دیتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج بتا ہی دیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟ اور آپ بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں ،عمران صاحب آٹا، چینی اور پیڑول چوری پہ بھی قانونی پہلووں پہ غور کریں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ اپنی دو سال کی بد ترین کارکردگی کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے مصنوعی بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن