• news

پنجاب : عاشورہ محرم پر لاہور سمیت 7شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی 

لاہور(این این آئی)پنجاب کے بڑے شہروں میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے 7 شہروں کے موبائل سروس معطلی کے لیے اوقات کار طلب کر لیے ہیں جس کا جلد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس بند ہوںگی ، نشاندہی والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کاتعین کریںجنہیں پی ٹی اے کو بھجوایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن