• news

قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے

خیر پور(نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے۔ طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے سیّد مظفر علی شاہ طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، سید مظفر علی شاہ کو جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سید قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے پیپلز پارٹی کے چئیر بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان نے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہقیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن