امریکی سفارتخانے سے ہدایات جاری: سفری لحاظ سے پاکستان درجہ دوم میں شامل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفارتخانہ نے پاکستان میں سفری ہدایات جاری کر دیں۔ بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہری پاکستان میں کسی پاکستانی ائرلائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں۔ امریکی سفارتخانے کے اہلکار بھی کسی پاکستانی ائر لائن پر امریکہ کا سفر نہ کریں۔ عالمی ایوی ایشن سیفٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو سفری لحاظ سے درجہ دوئم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو آئی سی اے او کے حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث درجہ دوئم میں شامل کیا گیا۔ درجہ دوئم میں شامل ملکوں کی ائرلائنز امریکہ کیلئے نئی سروس شروع نہیں کر سکتیں۔