• news

 نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، مریم نواز اور دیگر کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل 

لاہور(نوائے وقت نیوز) نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی سے متعلق کیس میں مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیب دفتر پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملے کے معاملے پر چوہنگ پولیس نے مریم نوازسمیت دیگرکیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ لگادی، اب کیس کی سماعت اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔کیس میں گرفتار لیگی کارکن پہلے ہی ضمانت پر رہاہو چکے ہیں جبکہ صرف کیپٹن(ر)صفدرنے ضمانت کرارکھی ہے ، نامزد مریم صفدر، رانا ثنااللہ ودیگررہنماؤں نے عبوری ضمانت نہیں کرائی۔رہا ہونیوالے تمام افراد کو اب دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا جبکہ لیگی قیادت 7 اے ٹی اے شامل کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن