• news

بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

 تتہ پانی (نامہ نگار) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بربریت کا بٹل سیکٹر کی رہائشی خاتون شکار ہوگئی۔ بیوہ خاتون سائرہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھی کہ بھارتی فوج نے اس پر ٹارگٹ فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایل او سی کے علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے مکینوں کو ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وجہ سے ان علاقوں میں خوف وہراس کی کیفیت ہے۔ یاد رہے کہ زخمی خاتون کا خاوند سرفراز احمد 2018ء میں بھارتی فوج کی ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بن کر موقع پر شہید ہوگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن