• news

لیونل میسی کا16سال بعد فٹبال کلب بارسلونا چھوڑنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے فٹبال کلب بارسلونا کو 16 سال بعد چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ میسی نے کیریئر کے واحد فٹبال کلب بارسلونا سے تبادلے کی درخواست بھیج دی۔ارجنٹائن کے 33 سالہ  فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔انہوں نے انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میںمعاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیکر فوری رخصت کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن