علی طاہر ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت و رولر اکانومی، حمد زمان کین کمشنر پنجاب تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 3 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علی طاہر ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاعت و رولر اکانومی تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم عباس بھنگو کین کمشنر پنجاب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا۔ حمد زمان وٹو جن کی خدمات پی اینڈ ڈی کے پاس تھیں ان کو تبدیل کر کے کین کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔