• news

مصر ی سفیر ڈہرورو کی معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر مسٹر طارق ڈہرورو نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ سفیر ایک مصری انرجی کمپنی TAQA کے وفد کی قیادت کر رہے تھے جو پاکستان کے توانائی سیکٹر میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی غرض سے ملاقات کر رہے تھے۔ معاون خصوصی نے پاکستان کے انرجی سیکٹر اور ملک کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لئے حکومت کے اقدامات کا ایک جائزہ پیش کیا۔  انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کی نگرانی خود وزیر اعظم پاکستان کر رہے ہیں۔سفیر نے امید ظاہر کی کہ مصر اور پاکستان کے مابین جی ٹو جی تعلقات توانائی کے شعبے میں قائم ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید تقویت ملے۔

ای پیپر-دی نیشن