قصور :خاتون ،منڈی احمد آباد میں لڑکے کے ساتھ اوباشوں کی زیادتی،ویڈیو بنالی
قصور+ منڈی احمد آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار ) قصورکی رحمان کالونی کی رہائشی (ر)نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی کہ گزشتہ رات میں گھرمیں سوئی ہوئی تھی کہ المدد کالونی کا رہائشی شہباز میرے گھر میں گھس آیااور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ادھرمحلہ رینجرزمارکیٹ کے رہائشی کا 15 سالہ بیٹا ٹیوب ویل پر نہانے گیا تو حبیب، احسن اورگڈو نے اسے زبردستی جنسی تشددکانشانہ بناڈالااوربلیک میل کرنے کیلئے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے مقامی پولیس مقدمہ درج کرلیاہے۔