• news

ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو 2خفیہ جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر تیار

تہران (نیٹ نیوز) ایران نے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ ایک ماہ کی کش مکش کے بعد دو سابق خفیہ ایٹمی تنصیبات تک رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے دورہ تہران کے دوران اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں ہوا۔ رافیل گروسی اور ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 'ایران رضاکارانہ طور پر آئی اے ای اے کو ان کی جانب سے بتائے گئے دو مقامات تک رسائی دے گا'۔

ای پیپر-دی نیشن