• news

حماس اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ان کے فوجیوں کی طرف فائرنگ کے بعد ان کے طیاروں نے بدھ کو علی الصبح لبنانی گروپ سے تعلق رکھنے والی پوسٹوں پر حملہ کیا۔ بعد ازاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی جو کہ فلسطینیوں کی جانب سے انکلیو میں اسرائیل کی جانب آتشی غبارے چھوڑنے کے رد عمل میں کیا گیا۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ لبنان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کوئی بھی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپاہیوں نے لبنان کی جانب سے فائرنگ کے بعد الومینیشن فلیئرز، اسموک شیلز اور براہ راست فائرنگ کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں حکمرانی کرنے والی تنظیم حماس کے زیر زمین انفرااسٹرکچر کو  ہدف بنایا ہے تاہم اس حوالے سے کسی کی بھی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ صحت کے عہدیداروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بجلی گھر بند ہونے سے غزہ میں کرونا وائرس پھیل سکتا ہے جہاں 20 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن