بغیر وارنٹ گرفتاری ایف اے ٹی ایف کے مطالبات میں شامل نہیں: شیری رحمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پیغام پر رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن کی جانب سے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ دو بلوں کی مخالفت کی گئی ہے، بیان میں انہوں نے اپوزیشن نے اس لئے مخالفت کی کیونکہ ان بلوں کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دئیے جارہے تھے، بغیر وارنٹ گرفتاری ایف اے ٹی ایف کے مطالبات میں شامل نہیں ہے۔ بغیر وارنٹ گرفتاری کے معاملے کا کسی بھی طرح دفاع نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا کی بدترین جمہوریتوں میں بھی بغیر وارنٹ گرفتاری کا کوئی سلسلہ نہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے تمام ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے اقتصادی دہشت گردی سے متعلق کسی بل کو لانے کا مطالبہ نہیں کیا۔