• news

 قتل کے ملزموں کی ضمانت کیلئے درخواستیں واپس لینے پر خارج 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزموں  شہباز اور  دانیال کی ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے دائر درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔ عدالت عظمی نے  ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قتل کے ملزمان شہباز اور دانیال کی ضمانتوں سے متعلق کیس پر  سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ پولیس گرفتاری کے بعد گولیوں کے خول برآمد کیے گئے، وکیل در خواست گزار نے موقف اپنایا کہ دونوں ملزمان کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا، کار میں تین لوگ سوار تھے کیسے پتا چلے گا کس نے فائرنگ کی، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے گواہ کا رات گیارہ بجے کا بیان تسلیم کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کی، شواہد کے مطابق تو دونوں ملزمان کو ضمانتیں نہیں ملنی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن