منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (نوائے وقت نیوز) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے وارنٹ سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔ عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت نے شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے شہباز کے داماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔