• news

وزرائ‘ ایم پی ایز‘ افسروں کے غیر ملکی دوروں‘ گاڑیاں خریدنے پر پابندی 

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری فنڈز سے گاڑیاں خریدنے ، وزیروں ، ایم پی ایز اور اعلی افسران کے غیر ملکی دورں، ائیر کنڈیشن خریدنے پر موجودہ مالی سال کے دوران پابندی عائد کر دی ہے ۔ تاہم کسی بھی غیر ملکی دورے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے اجازت لینی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اپنی بچت پالیسی برائے سال 2020-21 جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمے ، سرکاری ادارے، کمپنیاں ، خود مختار ادارے اپنے سرکاری فنڈز کمرشل بنکوں میں غیر ضروری طور پر نہیں رکھیں گے جو پیسے ان کو دئیے جائیں گے ان کو خرچ کیا جائے اور غیر ضروری طور پر کمرشل بنکوں میں پیسوں کو نہ رکھا جائے اور ضرورت سے زیادہ ہیں تو وہ سرکاری خزانہ میں پیسے جمع کروا دئیے جائیں ۔ غیر ممالک سے سرکاری خرچ پر علاج کروانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اگر بہت ضروری ہو گا تو اس کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے اجازت لینی پڑے گی۔ نئی گاڑیاں خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم ایمولینس ، سکولوں کالجوں کے لئے بسوں ، ٹریکٹر خریدے جاسکتے ہیں۔  پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر عارضی ملازم رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن