• news

پاکستان، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج، اچھا کھیلیں گے: بابر اعظم

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) گرین شرٹس کیلئے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی  کا امتحان آج سے شروع ہو رہا ہے ‘میچ رات دس بجے شروع ہوگا۔مانچسٹر میں دونوں ٹیموں نے تیاری کیلئے پریکٹس سیشنز میںشرکت گی۔ قومی کھلاڑیوںنے بیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں کھلاڑی پسینہ بہایا۔نئے فارمیٹ میں کپتان اور سکواڈ اور کوچنگ سٹاف کا کڑا امتحان ہے۔ قومی ٹیم میں نوجوان بلے باز حیدر علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہوئی۔ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلش ٹیم کے کپتان مورگن نے ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں۔ پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھا نہیں کھیل سکا جس کا افسوس ہے۔ ٹی ٹونٹی مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑا مائنڈ تبدیل کرنا ہوگا، ٹیسٹ سیریز کے نتائج سے کوئی دباؤ نہیں ۔حیدر علی اچھا کھلاڑی ، اچھی پرفارمنس دیکر جگہ بنائی کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپر ہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی بائولنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی ٹونٹی میں سینئر جونیئر کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ بائولنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کافی بیلنس ہے، 150 سے 170تک کا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔برطانوی اوپنر جیسن روئے زخمی ہونے کے باعث پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ میں وائٹ بال سکواڈ کیساتھ تیاریوں کے دوران جیسن روئے بائیں جانب کی سائیڈ سٹرین کا شکار ہوئے تھے اور ان کا سکین ہوا تھا۔ روئے انگلش سیٹ اپ کے ساتھ رہیں گے اور آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز سے قبل مکمل فٹنس کیلئے بحالی کے عمل سے گزریں گے۔ ان کی عدم موجودگی ٹام بینٹن کو جونی بیئرسٹو کیساتھ مل کر اوپننگ کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن