حیدر علی کا مستقبل روشن ‘تینوں طرز کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں : یونس خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی حید رعلی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ حیدر علی میں سیکھنے کا جذبہ ہے اور وہ اتنے باصلاحیت کرکٹر کو نیٹ میں پریکٹس کرتا دیکھ کربہت خوش ہوتے ہیں۔حیدر علی کا مستقبل روشن ہے، فٹنس میں بہتر ی آرہی ہے اور وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں طویل عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بطور کوچ حیدر علی کی موومنٹ اور گیند پر آنے کے طریقہ کارکو پسند کرتے ہیں۔ کٹ اور پل شاٹ پر بھی کام کررہے ہیں۔