افغانستان:طالبان کا حملہ، ایک فوجی ،زد میں گاڑی آنے سے4 شہری ہلاک
کابل(شِنہوا+ انٹر نیشنل ڈیسک) افغان صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں طالبان کے حملے میں ایک فوجی اور چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں،سکیورٹی ذرائع نے میڈیاکو تفصیل سے آگاہ کرتے کہا کہ ڈیل کے بعد طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے،بریفنگ دیتے بتایا رات گئے گائوں سیاد میں جھڑپ کے دوران ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیاجبکہ قریب سے گزرتی گاڑی بھی زد میں آگئی۔ چار سویلین مارے اور تین زخمی ہو گئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،ابھی تک حملہ آوروں کا سراغ مل سکا،مزید فوجیوں کے دور افتادہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔افغانستان کے وزیر مملکت برائے نگرانی آفات وانسانی امور نے کہاہے کہ افغانستان کے 12مشرقی صوبوں میں شدید سیلاب کے باعث جاں بحق ہونیوالے کی تعداد 122افراد ہلاک، 147زخمی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تازہ ترین ہلاکتیں مشرقی صوبہ کاپیسا اور اس سے ملحقہ صوبہ پنج شیر میں بدھ کی رات کو ہوئیں وزارت اعدادوشمار کے مطابق تباہ کن سیلاب نے علاقے میں 1ہزار500گھروں،23دکانوں اور 1 ہزار100ہیکٹرز اراضی پر فصلوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ سیلاب کے دوران 600مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔