• news

تینوں بڑی جماعتیں کراچی کے مکینوں کو حقوق فراہم نہیں کرسکیں:جواد احمد

 لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کراچی کے حالات کو پاکستان تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ناکام پالیسیوں کا ردعمل قرار دے دیا، سندھ میں پیپلز پارٹی بارہ سال سے مسلسل برسر اقتدار میں ہے اورکراچی کی متعدد سیٹوں سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولدرز کامیاب ہوئے مگر تینوں پارٹیوں نے عوام کو حقوق فراہم نہیں کیے بلکہ اکیلا چھوڑ دیا، متاثرین کی دستگیری کو تینوں جماعتوں  کے رہنما موجود نہیں گزشتہ 40 برسوں میں کم و بیش تین چار سو ارب روپیہ کراچی کو شہری سہولتیں فراہم کرنے پر مختص اور صرف ہو چکا مگر عوام کو اس کا رتی بھی فائدہ نہیں ملا بلکہ کراچی اور سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے مختص وسائل سے چند خاندان ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے اور روشنیوں کے شہر پر اندھیروں کا طویل راج قائم ہوگیا ان باتوں کا اظہار انھوں نے کراچی اور اندرون سندھ میں مون سون کی تباہ کاریوں پر اپنے بیان میں کیا اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا پنجاب کی صورتحال بھی سندھ سے مختلف نہیں ِیہاں مسلم لیگ ن نے صوبے کے تمام وسائل کولاہور میں لگا کر باقی عوام کو مسائل کی جانب دھکیلا ۔

ای پیپر-دی نیشن