بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں جگر، لبلبے اور پتہ کے کینسر کے لیے کیمو تھراپی کا آ غاز
لاہور (پ ر) بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں جگر، لبلبے اور پتہ کے کینسر کے لیے کیمو تھراپی کا آ غازکر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر احسان الرحمن، ڈاکٹر فیصل حنیف،ڈاکٹر ثاقب سلیم،پروفیسر افتخار احمد اور ڈاکٹر احمد رضا جیسے قابل اور جدید ماہرین اس شعبے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔مریض کے لبلبے کے اندر کینسر کی رسولی تھی جس کا علاج پہلی اسٹیج پر ایک بہت پیچیدہ سرجری کیساتھ کیا گیااور اب مریض کے مکمل طور پر بہتر ہونے کے بعدعلاج کیمو تھراپی سے کیا گیا جو کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ بحریہ ا نٹر نیشنل ہو سپٹل ایک بین الاقوامی معیار کا ہوسپٹل ہے جہاں ہارٹ سرجریز ، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں اب تک 50 جگر اور 150سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔