• news

سراج الحق ‘ امیرالعظیم کی سید عبدالرشید کے گھر فائرنگ کی مذمت

 لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پرحملہ و فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سید عبد الرشید کے گھر پر حملہ حکومت ،انتظامیہ اور اداروں کی ناکامی ہے۔سید عبد الرشید یاان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونگی۔حکومت سید عبد الرشید اور ان کے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائے اورملزمان کو فوری گرفتار کرے۔

ای پیپر-دی نیشن