الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کی جنرل کونسل کا بجٹ اجلاس برائے سال 2020-2021ء
لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) لاہور ڈویژن شالیمار لنک روڈ مغلپورہ لاہور کی جنرل کونسل کا بجٹ اجلاس 2020-2021ء ‘ 29 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے بمقام الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے آڈیٹوریم ہال میں زیر صدارت الحاج ثناء اللہ خان کاکڑ‘ منعقد ہوگا تمام ممبران جنرل کو بجٹ اجلاس کے ایجنڈا کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں یہ بات سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ خان کاکڑ نے میڈیا کو بتائی۔