ڈاکٹرطاہر القادری اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کریں گے
لاہور( خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری 9 اور 10 محرم الحرام شب عاشور بروزہفتہ بعدنماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شہادت سیدناامام حسین ؓ اور اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت سیدناامام حسین ؓ،شان اہلبیت اور اتحاد امت پر روشنی ڈالیں گے۔ منہاج القرآن علمائ کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی کانفرنس کے علاوہ ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی۔