اعلیٰ بیورو کریسی میں14 تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے)اعلیٰ بیورو کریسی میں14 تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ افسران کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔تین آفسران کے تبادلے اور تین افسر ریٹائرڈ کردیئے گئے جبکہ پانچ کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔پاس گروپ کے گریڈ 21کے آفسرایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری محمد حمیر کریم کا پلاننگ ڈویژن سے کامرس ڈویژن میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن گروپ کے گریڈ20کے جوائنٹ سیکرٹری آغا وسیم احمد کا تبادلہ پاورڈویژن سے پلاننگ ڈویژن کردیا گیا ہے۔پولیس سروس گروپ کے گریڈ 18کے آفسرمحمد نوید کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کو دے دی گئی ہیں انہیں بلوچستان حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاس گروپ کے گریڈ 22کے آفسر ڈاکٹر جمال ناصر جو وفاقی محتسب میں کام کررہے تھے کی سروس کی مدت پوری ہونے کے بعد 6مارچ2020سے ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفسر ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ اسلام آبادعمر نواز خان کو4جنوری 2021سے ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ19کے آفسر ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ حبیب اللہ شاہدکو 10مئی 2021سے ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔پاس گروپ کی گریڈ 17کی آفسرعطیاب سلطان جو پنجاب میں پوسٹیڈ ہیں کی180دن کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، ان کی ہاف پے پر 30مئی 2020سے چھٹی منظور کی گئی ہے۔او ایم جی گروپ کی گریڈ 18کی آفسر عنبرین کو ان کے پیریٹ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کی 90رخصت کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔اوایم جی گروپ کی گریڈ 18کی آفسر(او ایس ڈی) عفف فیض رسول ملک کی 40دن کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ان کی چھٹی کی درخواست 20اگست 2020سے منظور کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریشن گروپ کے گریڈ18کے آفسر ڈپٹی ڈائریکٹرشیر افگن خان کی 17دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے وہ 24جون 2020سے رخصت پر ہیں۔پاکستان کسٹم گروپ کے گریڈ 20کے آفسر کامران اعظم خان جو ہیومن رائٹس ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کام کررہے ہیں کے ڈپوٹیشن پیریڈ میں دوسال توسیع کردی گئی ہے ان کی ڈپوٹیشن ایکس ٹینشن 21مارچ 2020سے کی گئی ہے۔پوسٹل گروپ کی گریڈ21کی آفسر مس خالدہ گلنار جو وزارت سیفران میں سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کام کررہی تھیں ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔پاس گروپ کے گریڈ 20کے آفسر جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے آفسر کے طور پر جوائنٹ سیکرٹری(انٹیریر ڈویژن) کام کررہے تھے نے 30جولائی 2020سے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21کے آفسر کا نام تبدیل کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ان کا نام مسعود احمد مراز کے بجائے مرزا ناصر الدین مسعود احمد کردیا گیا ہے ہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ درستگی 24جنوری 1949سے کرلی جائے۔