متعددوارداتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(نامہ نگار) لاہورمیں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اوردیگر سامان لوٹ لیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں رائیونڈ سٹی کے علاقہ سے 6لاکھ85ہزار، ڈیفنس سی سے 5لاکھ 60 ہزار،گلشن اقبال سے4 لاکھ 40 ہز ار، فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 3لاکھ85ہزار،شالیمار سے 2لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔ راہزنی کی دیگر وارداتوں میں ٹاؤن شپ سے90ہزار روپے اور موبائل فون،نصیرآباد کے علاقہ سے65ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقہ سے23 ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ چوروں نے فیصل ٹاؤن اور ڈیفنس اے کے علاقو ں سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ، لاری اڈہ، گلشن راوی، شاہدرہ ٹاؤن اور مصری شاہ کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔