• news

 حاصل بزنجو کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے 55 کاغذات نامزدگی جاری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں میر حاصل بزنجو کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے 55 کاغذات نامزدگی جاری کر دیئے گئے۔ الیکشن کمشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 31 اگست کو ہوگا۔ سینٹ کی نشت  نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔ سینٹ کی خالی نشت پر انتخاب 12 ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن