زرمبادلہ کے ذخائر میں 66 ملین ڈالر کا اضافہ‘ حجم 19.72 ارب ڈالر
اسلام آباد (اے پی پی) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.72 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 32 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7.081 ارب ڈالر رہے۔