مصطفی کمال نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے حوالے سے خبروں کی تردیدکردی
کراچی(این این آئی)پاک سرزمین کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مجھے ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے مجھے کراچی کا ایڈمنسٹریٹربنانے کیلئے کوئی تجویززیرغور اور نہ ہی مجھے ایڈمنسٹریٹربنانے کی کوئی پیشکش ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے زمانے میں بھی مسائل آتے تھے لیکن ایسے نہیں میرے دورمیں شہرمیں جہاں مسئلہ ہوتا تھا ہم وہاں کھڑے ہو کر ٹھیک کرتے تھے۔شہر میں نکاسی آب کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالوں کے اطراف تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے اگر 3نالوں کامسئلہ حل ہوجائے تو90فیصدعلاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا۔مصطفی کمال نے کہاکہ اجلاسوں میں مجھے کسی نے بلایاتھاجس پرمیں گیاتھا، کراچی اوراسلام آبادکے دونوں اجلاسوں میں شریک تھا، مجھ سے کراچی شہرسے متعلق تجاویزمانگی گئی تھیں۔