پتوکی میں نجی ہسپتال انتظامیہ کا مزید رقم نہ دینے پر مریضہ کی حوالگی سے انکار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)پتوکی میں پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ نے مزید رقم نہ دینے پر مریض کوورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔مبانہ چک37کے رہائشی نے گزشتہ روز نسیم انور نامی شخص نے اہلخانہ کے ہمراہ روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا ہے، مؤقف اختیار کیا نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے میری بیوی کی ڈلیوری کیلئے 25ہزار روپے مانگے جو میں نے انتظامیہ کو جمع کروادیئے مگر اب انتظامیہ35 ہزار روپے مزید مانگ رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔