• news

ضمانت خارج ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قصور کے سی ای او گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو لاہور نے میسر علی ٹریڈرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قصور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملزم محمد نصیر کو سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔میسر علی ٹریڈرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قصور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد نصیر پر دیگر ملزموں سے آپس کی ملی بھگت کرتے ہوئے تحفظ ماحولیات کے ادارے سے 100 سے 150 کلو گرام فی گھنٹہ ہسپتالوں و صنعتی زہریلے فضلے کو تلف کرنے کے لئے انسینریٹر لگانے کی اجازت حاصل کی جسے بعد ازاں مبینہ دھوکہ دہی سے اضافہ ظاہر کرتے ہوئے 400 سے 450 کلو گرام فی گھنٹہ کی استطاعت کے طور پر ظاہر کیا گیا۔ مذکورہ ملزم نے سرکاری و نجی ہسپتالوں اور دیگر متعددصنعتوں سے اپنی استعداد کار سے زائد فضلہ اکٹھا کیا اور ان صارفین سے فی کلو گرام صفائی کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن