• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عدالت کی کاز لسٹ کینسل ،ڈی جی نیب طلبی سمیت 6 کیسز کی سماعت ہونا تھی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت کی کاز لسٹ کینسل ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں مقدمات پر گذشتہ روز سماعت نہیں ہو سکی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور،نارووال روڈ کیس میں ڈی جی نیب کو طلب کر رکھا تھا جبکہ دیگر 5 کیسز کی سماعت بھی ہونا تھی۔،چیف جسٹس نے پلاٹ الاٹ نہ کرنے کیخلاف کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں چھ کیسز سماعت کیلئے پیش کئے جانا تھے۔

ای پیپر-دی نیشن