شہباز شریف ،حمزہ شہبازکی عدالت پیشی کارکنوں کی بدتمیزی کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پرپولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ اوربدتمیزی کرنے والے وکیل سمیت دیگرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملزموں نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی انہیں گالیاں دیں۔ جس پر ملزموں کیخلاف انسپکٹر شہباز کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق وردی کا تقدس پامال کرنے والوں ک خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ہمہ وقت موجود ہے، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ قانون کی حکمرانی اور وردی کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔