ساہیوال: بدچلنی کے شبہ میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)نواحی چک 103۔نائن۔ایل میں خاوند نے بیوی روبینہ کو بد چلنی کے شبہ میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد عیسیٰ خاں کو اپنی نوجوان27سالہ بیوی روبینہ کے چال چلن پر شبہ تھا۔ جس پر اس کے خاوند نے بیوی کے گھرسے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن وہ باز نہ آئی اور پھر بازار سودا سلف لانے کے بہانے چلی گئی جس پر مشتعل ہوکر محمد عیسیٰ خاں نے روبینہ کے گھر آتے ہی پستول سے گولی مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی، ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔