• news

اوکاڑہـ: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم جاں بحق،پولیس تشدد سے ہلاک ہوا،ورثا

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم افضال ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔  تھانہ حویلی لکھا میں گرفتار تھا جس کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ ملزم کے مرنے کی وجہ بلڈ پریشر میں کمی بتائی گئی ہے تاہم ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اورڈی آئی جی نے واقعہ کی مکمل انکوائری کرنے کیلئے پولیس کے سینئر افسروں کی کمیٹی تشکیل دی ہے پوسٹمارٹم رپورٹ اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جاں بحق ہونے والے ملزم کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی کے ساتھ پولیس نے ظلم کیا ہے اور یہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے ۔انکوائری کمیٹی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد فیصلہ کرے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن