اوکاڑہ:5برقع پوش ڈاکوؤں کی بنک میں ڈکیتی، مغوی منیجر کوویرانے میں چھوڑ دیا
اوکاڑہ + دیپالپور (نامہ نگاران) اوکاڑہ5برقع پوش ڈاکو بنک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہو گئے ڈاکوئوں نے بنک میں موجود عملے اور شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنایا۔ بنک مینجر کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔ پولیس پارٹی کے آجانے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی ،ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک حویلی لکھا پہنچ گئے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کو ہدایات دیتے رہے بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا میں واقع نجی بنک برانچ میں5برقع پوش ڈاکو داخل ہوگئے ڈاکوئوں نے بنک میں داخل ہوتے ہی اپنا اپنا دستی اسلحہ نکال لیا بنک میں موجو د عملے اور شہریوں کو یرغمال بناتے ہوئے بنک سے لاکھوں روپے لوٹ لئے ڈاکو بنک مینجر کواغواء کرکے لے گئے ، ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر ایک کانسٹیبل سجاد شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جسے ڈاکٹرطبی امداد پہنچانے رہے ہیںڈاکوئوں نے تھوڑی دور جاکر اغواء کئے گئے بنک مینجر کو ویرانے میں چھوڑدیا تھا پولیس نے وائرلیس کرکے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی اور علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی ہے پولیس ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے اور تمام ممکنہ وسائل برئوے کار لارہی ہے۔