گوادر میں قائم صنعتوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا: سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں کام جاری ہے جبکہ برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔خیبر پی کے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق حکومت چینی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔