فرانس بدمعاشی نہ کرے، ترک وزیر دفاع: بحیرہ روم میں جوابی مشقوں کا اعلان
انقرہ(نیٹ نیوز) یونان کی جانب سے بحیرہ روم میں اتحادی ممالک کے ساتھ جاری جنگی مشقوں کے بعد ترکی نے بھی خطے میں بحری مشقوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یونان نے ایک روز قبل فرانس، اٹلی اور قبرص کیساتھ مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا جس پر ترکی نے یونان کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہے جو اس کی ’بربادی‘ کا باعث بنیں۔فرانس یورپین یونین کے طاقتور کیمپ میں یونان کی حمایت کی قیادت کر رہا ہے۔ فرانسیسی فریگیٹ اور لڑاکا طیارے گزشتہ روز یونانی جنگی مشقوں میں شامل ہوئے جبکہ اٹلی اور قبرص بھی ان مشقوں میں شامل ہیں۔ترک وزیر دفاع نے پیرس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی کا دور گزر چکا ہے۔ آپ ہمیں دھونس کے ذریعے اقدامات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔