ملک میں صدارتی نظام رائج کر نے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ملک میں صدارتی نظام رائج کر نے کے لیے سپریم کورٹ میںآئینی درخواست دا ئر کر دی گئی ہے۔آئینی درخواست ہم عوام پاکستان پارٹی نے آئین کے ا?رٹیکل 184/3کے تحت دائر کی ہے جس میں پارلیمانی نظام کی جگہ ملک میں صدارتی طرز حکومت رائج کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ درخواست میں صدر مملکت، وزیراعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کے علاوہ الیکشن کمیشن اور گلگت بلتستان حکومت کو فریق بنایاگیا ۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ا ستدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے۔ درخواست میں مزید کہاگیاکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صدارتی نظام ناگزیر ہے، پارلیمانی نظام حکومت میں ارکان پارلیمنٹ ذاتی مفادات کے لیے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، کورم پورا نہ ہونے پر معمولی قانون سازی بھی نہیں ہو سکتی۔