کوہاٹ: ذخائر دریافت‘ یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس‘ 12 بیرل تیل نکلے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ اعلامیہ او جی ڈی سی ایل کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سیاب کنواں نمبر ایک سے ہوئی ہے۔ کنویں کی کھدائی 5500 میٹر تک کی گئی۔ کنواں سے یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔ نئی دریافت سے یومیہ 12 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔