سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے دوسری درخواست
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے دوسری درخواست دائر کردی گئی، درخواست اسلام آباد کے شہری ڈاکٹر صادق علی نے دائر کی، جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا۔موجودہ نظام سے ملک کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے۔اسلام وسائل کے ضیاع سے روکتا ہے۔ریفرنڈم کرا کے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس طرح کا نظام حکومت چاہتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فوری ریفرنڈم کرانے کا حکم دے،اورکیس کی کارروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جائے،درخواست میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔