• news

آسٹریلوی حکومت کرائسٹ چرچ  کی مسجد میں فائرنگ کا مجرم  اپنے ملک میں سزا بھگتنے پر آمادہ 

کینبرا (اے پی پی) آسٹریلوی حکومت نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے مجرم کو مارے جانے والوں کے لواحقین کی رضامندی کی صورت میں اپنی عمر قید کی سزا آسٹریلیا میں بھگتنے پر آمادگی کر دی۔ 29 سالہ مجرم برینٹن ٹارنٹ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران اس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کے بعض لواحقین نے بھی یہ رائے دی کہ مجرم کو اپنی سزا پوری کرنے کے لئے اس کے ملک آسٹریلیا بھیج دیا جائے ۔ ان کی اس رائے کی حمایت نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے بھی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے آسٹریلوی حکومت سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ درخواست نہیں کی گئی۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ایسی کوئی درخواست موصول ہونے کی صورت میں نیوزی لینڈ کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن