• news

قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی بچت کی کئی سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، شرح منافع میں حالیہ ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8 اعشاریہ 44 سے بڑھاکر 8 اعشاریہ 49 فیصد کردیا گیا ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا، جس پر اوسط شرح منافع 6 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھا کر 7 اعشاریہ 77 فیصد کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 04 فیصد کردیا گیا۔بہبود، شہدا ویلفیئر اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی جبکہ شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بھی بڑھادی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن