• news

جنوبی چھاؤنی : نوجوان پر تشددکی ویڈیووائرل‘ رائیونڈ میں فائرنگ کی کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالا گرفتار 

لاہور(نمائندہ خصوصی)جنوبی چھاؤنی میں شراب پینے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا۔ زخمی نوجوان حمزہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغوا کر کے تشدد کیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردی،ملزمان وردی پہن کر خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے رہے،ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں متاثرہ نوجوان نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست دے دی ہے۔سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم رائیونڈ پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ رائیونڈ کے  محمد علی نے کلاشنکوف اور پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی،ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی  رائیونڈ پولیس ٹیم نے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن