• news

ایفی ڈرین کیس میں منشیات دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست مسترد  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں منشیات کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ جمعہ کو اسلام اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے تحریر کیااسلام آباد ہائیکورٹ نے علی موسی گیلانی،مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر اپیلوں پر فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ نے اپیلیں مسترد کر کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنا دیاہائی کورٹ نے کہاکہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں،ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن