• news

فیز ٹو میں 15 ہزار سے زائد اساتذہ کے انتظامی تبادلوں کو روک دیا گیا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز پنجاب نے 15 ہزار سے  زائد اساتذہ کے فیز ٹو میں انتظامی تبادلوں کو عارضی طور پر  روک دیا۔ فیز ون میں اساتذہ کی شکایات پر ان کو قریبی سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ 25اگست کو تبادلوں کے آرڈرز ہونے تھے لیکن پہلے فیز میں تبادلوں میں اساتذہ کو دور دراز ٹرانسفر کرنے کی شکایات سامنے آئیں تھیں۔ جس پر تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے سس ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اب وزیر تعلیم مراد راس نے اساتذہ کی شکایات پر ان کو قریبی سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے میرٹ پر اساتذہ کو آپشن دیئے جائیں گے اور اگلے ہفتے تک پہلے فیز میں ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کی شکایات کا ازالہ کر دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن