• news

جنس تبدیلی کیلئے لڑکی کی درخواست ‘ چیف و سیکرٹری صحت سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کی جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سرکاری وکیل کی جانب سے چیف سیکرٹری ‘ سیکرٹری صحت کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی ،عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب ‘ سیکرٹری صحت سمیت دیگر جواب داخل کرائیں، جسٹس جواد حسن نے صباء نامی لڑکی کی درخواست پر سماعت کی ،موقف میں کہا گیا کہ درخواست گزار سیالکوٹ میں چوہدری محمد شریف کے گھر لڑکی کی حیثیت سے پیدا ہوئی ،درخواست گزار کی عمر30برس ہے۔ شروع سے ہی مردانہ خصوصیات کا ظاہر ہونا شروع ہو گئیں ،کافی عرصے سے خود کو مرد کے طور پر معاشرے میں اپنا تعارف کروا رہی ہوں،ابتدائی طور پر زنانہ خصوصیات ختم کروانے کے آپریشن بھی کروایا، زنانہ خصوصیات کے باعث کافی پریشان ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن