مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پربھی آنا بھول گئے، گور کن
بہاولپور(خبرنگار)مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پربھی آنا بھول گئے ہیں ،بہت کم تعداد میں لوگ قبرستان میں فاتحہ اور قبروں کی مرمت کیلئے آرہے ہیں ،یہ بات قبرستانوں میں قبریں بنانے والے اورلیپائی کرنے والے مزدوروں اعجازحسین ،منورکالا ،اللہ دتہ ،فرحان خان پیرنڈتہ نے ایک ملاقات میں کہی، انہوںنے کہاکہ پہلے یکم محرم سے10 محرم تک قبرستانوں میں شہریوں کارش ہوتاتھا،وہ اپنے پیاروں ، رشتہ داروں کی قبروںکے ساتھ ساتھ ان کیساتھ والی قبروں کی بھی لپائی اورمرمت کرتے تھے لیکن اب60 فیصد سے زائد ایسی قبریں ہیں جن کی حالت خستہ ہے کئی سالوں سے ان کے عزیز واقارب قبرستان نہیں آئے ،انہوںنے کہاکہ5 سال قبل ہم فی قبرلپائی کے100 روپے لیتے تھے لیکن آج ہم80 روپے فی قبرلپائی لے رہیں اورمٹی اوربھوسہ بھی ہماراہوتاہے۔