• news

راجن پور:رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ،4زخمی

راجن پور(صباح نیوز) راجن پور میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ راجن پور کی ٹھیٹری کالونی میں سردار نامی شخص نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کردی،واقعہ  میں دو خواتین سمیت 4افرادجاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو  ہسپتا ل منتقل کیا اور ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کیا،راجن پور پولیس کو بڑی کامیابی اس وقت ملی جب ایک چھا پے  کے دوران واقعہ کے مرکزی ملزم سردار محمد کو اس کی دو خواتین ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن