• news

لندن: باپ نے چاقو کے زور پر اپنے ہی 3 لخت جگر اغوا کرلئے

لندن (نیٹ نیوز)لندن میں والد نے اپنے ہی 3 بچوں کو اغوا کر لیا۔لندن پولیس کے مطابق تین بچے بلال صفی، ابرار صفی اور یاسین صفی فوسٹر کیئر میں تھے کہ ان کے والد عمران صفی نے چاقو کے زور پر تینوں کو اغوا کر لیا۔پولیس نے بچوں کی بازیابی کے لیے بڑا آپریشن شروع کر دیا، سرچ آپریشن میں 100 اہلکاروں نے حصہ لیا۔لندن پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران صفی بچوں کو لے کر بیرون ملک نہ چلا جائے، اس لیے برطانیہ کے تمام خارجی راستوں پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ہونے کے شبہ میں 8 افراد گرفتار کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن